کراچی (اسٹاف رپو رٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے مہاجروں کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں نے برصغیر کو تقسیم کرکے پاکستان بنایا اور اب سندھ کو تقسیم کرکے اپنا صوبہ بنائیں گے کیونکہ ہمارے ساتھ متحدہ سندھ کے نام پر ظلم و زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔ ہمیں متروکہ املاک میں سے حصہ دیا جائے کیونکہ قیام پاکستان کے وقت مہاجر جو کچھ چھوڑ کر آئے تھے اس کا آشیروآشیر بھی انہیں سندھ میں نہیں دیا گیا۔ ہمیں اپنے جائز کلیموں سے بھی محروم رکھا گیا اور اب مہاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت بھی کراچی وفاق کے ماتحت تھا اور خود قائداعظم کے حکم پر ایسا کیا گیا تھا اب بھی کراچی سندھ کا حصہ نہیں تصور نہیں کیا جاتا کیونکہ کراچی کی اکثریت مہاجروں پر مشتمل ہے اور مہاجروں نے اس شہر کو اپنے خون اور پسینے سے سینچا ہے جس پر آج دیہی قیادت مسلط کردی گئی ہے جوکہ مہاجر دانشوروں ، مہاجر رہنماوں، تاجروں کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔
نثار کھوڑو اور ان کے آبا¶ اجداد نے پاکستان کےلئے کیا قربانیاں دی ہیں: سلیم حیدر
Jun 18, 2017