اسلام آباد ( جاوید صدیق) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے ساڑھے تین گھنٹے کی پیشی کے دوران کئی سوالات کے جوابات دئیے۔ اس بارے میںقطعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان سے حدیبیہ کیس کے بارے میں استفسارات کئے گئے۔ تاہم شہبازشریف جب جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی بھگت کر باہر آئے تو وہاں انہوں نے شریف خاندان کا موثر طور پر دفاع کیا۔ اپنے مخصوص انداز میں سیاہ رنگ کا ہیٹ پہنے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی نے شریف خاندان کے احتساب کے حوالے سے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کئے اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے جنرل مشرف کے دور تک ان کا احتساب ہوتا چلا آیا ہے۔ لیکن ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اور نہ ثابت ہوسکے گی۔ چند منٹوں کی گفتگو میں انہوں نے اپنا کیس موثر انداز میں پیش کیا۔ وزیراعلیٰ اپنی تقریروں میں اکثر اشعار بھی پڑھتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا تذکرہ کرنے کے لیے معروف شاعر افتخار عارف کا یہ شعر بھی پڑھا