شکار پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشترکا تحقیقاتی ٹیم کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی سہولت کیلئے بنائی گئی لیکن ڈرا دھمکا کر مرضی کا فیصلہ لینے کی کوشش کی گئی، اداروں پر دباو ڈالنے کی پالیسی غلط ہے. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس کوئی سچائی نہیں،ان کے پاس سوائے قطری خط کے کچھ نہیں ہے, وزیراعظم نے پیشی کے بعد لکھی ہوئی تقریر پڑھی، میاں صاحب ہم کٹھ کٹھ پتلیوں کے ناچ کو اچھی طرح جانتے ہیں.