قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے تمام بولرز نے بالخصوص حسن علی نے زبردست بولنگ کی, پاکستان کی اصل طاقت اس کی بولنگ اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ ہے, اگر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا تو پچھلے میچ جیسی صورت حال دوبارہ پیش نہ آجائے جب بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور بیٹنگ میں کمزور ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف بالکل صحیح حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان کو فائنل میں بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے کیونکہ پہلے بیٹنگ میں دبا ونہیں ہوتا,اس لیے بلے باز جتنا بھی اسکور کریں گے، بالرز اس کا دفاع کرسکیں گے, بعد میں بیٹنگ کرنے میں بولنگ کے ساتھ ساتھ رن ریٹ کا دبا وبھی ہوتا ہے.
پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرے, بعد میں بیٹنگ کرنے میں بولنگ کے ساتھ ساتھ رن ریٹ کا دبا وبھی ہوتا ہے: عمران خان
Jun 18, 2017 | 02:11