جہانیاں(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا68واں یوم پیدائش آج اتوار کو منایا جائے گا اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سوار محمد حسین شہید18جنوری1949ءکو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ءکو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے ۔ سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ءکو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میںموجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے ۔10دسمبر1971ءکو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا ۔سوار محمد حسین شہید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے جوان تھے۔
سوار محمد حسین