ہری پور (این این آئی)ہری پور کے علاقہ پٹھان کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ¾ فائرنگ سے بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پٹھان کالونی میں فردوس ولد سکندر اور اس کی بیوی دانش خاتون کو درویش کے رہائشی ملزم شاہنواز نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ¾ پولیس نے زخمی سمیرا بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ژکو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے سے مقتولہ کی نعش دو گھنٹے تک بے یارو مددگار پڑی رہی۔ دریں اثناءکوٹھہ پیرکوٹ کے رہائشی 22 سالہ ندیم ولد نزاکت نے گھریلو جھگڑے کے بعد گھر کے باہر درخت کے ساتھ پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سرائے صالح پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچائی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ندیم بہت جذبانی تھا، اس نے معمولی سے بات کو ایشو بناءپر اتنا بڑا قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
قتل/خودکشی