اداروں کوڈرانا دھمکانا مسلم لیگ ن کی تاریخ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جارہا ہے :خورشید شاہ

شکار پور(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے،اداروں کو ڈرانا دھمکانا مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ہے،اقتدار کی خاطر اداروں پر دبائو ڈالا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی۔سپریم کورٹ کے 2ججز نے واضح طور پر اپنا فیصلہ دیا۔3ججز نے مزید تفتیش کرنے کو کہا۔انھوں نے کہا حکومت نے جے آئی ٹی کو ڈرایا دھمکایا۔مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے ارکان کو ڈرایا۔ حکومت جے آئی ٹی ارکان کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا ارکان کو متنازعہ بنانے کامقصد جے آئی ٹی میں خوف پیدا کرناتھا۔اداروں کو ڈرانا دھمکانا مسلم لیگ (ن ) کی تاریخ ہے۔اقتدار کی خاطر اداروں پر دبائو ڈالاجارہا ہے۔اداروں پر دبائو ڈالنے کی پالیسی غلط ہے۔جس ملک کے ادارے کمزور ہوجائیں وہاں عراق لیبیا اور یمن جیسے ملک بن جاتے ہیں۔ایک ہی ملک کے اندر حصے بن جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...