اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر فیصلہ شریف خاندان کے تحفظات کے جواب دیئے بغیر آیا تو نامکمل ہوگا، شریف فیملی کے جے آئی ٹی پر آئینی وقانونی تحفظات ہیں، سپریم کورٹ کو تحفظات کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم کا احتساب مشرف دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا مگر وہ سرخرو رہے۔ عمران خان بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں، وہ اپنا احتساب نہیں کراسکتے تو دوسروں کا بھی ٹھیکہ نہیں لے سکتے ،عمران خان خود عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں۔عمران خود چور اور جھوٹے ہیں اسلئے انکو ہر کوئی چور نظر آتا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان اور جمہوریت کو ان کے شر سے بچائے۔
جے آئی ٹی پر شریف فیملی کے تحفظات دور کئے بغیر فیصلہ آیا تو نامکمل ہو گا: مریم اورنگزیب
Jun 18, 2017