شکار پور(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے،اداروں کو ڈرانا دھمکانا مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ہے،اقتدار کی خاطر اداروں پر دباﺅ ڈالا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی۔سپریم کورٹ کے 2ججز نے واضح طور پر اپنا فیصلہ دیا۔3ججز نے مزید تفتیش کرنے کو کہا۔انھوں نے کہا حکومت نے جے آئی ٹی کو ڈرایا دھمکایا۔مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے ارکان کو ڈرایا۔ خورشید شاہ نے کہا ارکان کو متنازعہ بنانے کامقصد جے آئی ٹی میں خوف پیدا کرناتھا۔اداروں کو ڈرانا دھمکانا مسلم لیگ (ن ) کی تاریخ ہے۔اقتدار کی خاطر اداروں پر دباﺅ ڈالاجارہا ہے۔اداروں پر دباﺅ ڈالنے کی پالیسی غلط ہے۔جس ملک کے ادارے کمزور ہوجائیں وہاں عراق لیبیا اور یمن جیسے ملک بن جاتے ہیں۔ایک ہی ملک کے اندر حصے بن جاتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅں سید نیر بخاری، چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکھر، سینیٹرسعید غنی نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان سے قو می دولت لو ٹنے کا حساب مانگا جارہا ہے جس پر ان کا جسم کا نپ رہا ہے چوروں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ضیاالحق نے شریف خاندان کو سیاسی زند گی اور قومی دولت لو ٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی سابق چیئرمین سینٹ اور پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے شہبازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بینکوں کو دیوالیہ کرنے والے امانت داری کا دعویٰ کر رہے ہیں قیامت کی نشانی ہے جے آئی ٹی لوٹ مار بدعنوانی اختیارات کے غیرقانونی اور ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے اصل سوال بھی یہی ہے کہ 7 میں سے صرف ایک بھائی کی اولاد کی اندرون و بیرون ملک جائیدادوں اور کاروباراور اکاﺅنٹس میں بے حساب اضافہ کیسے ہوا۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ بدعنوانی لوٹ مارکے لیے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے سوال پر جارحانہ انداز اعتراف جرم کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے نوٹس پر شہباز شریف کی شاہی سواری میں پیشی پر وفاقی وزیر داخلہ کے حصار اور سرکاری و ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال دباﺅ کا حربہ تھا۔ سینیٹرسعید غنی نے شہباز شریف کی جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گارڈ فادر او ر مافیا کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے اب شہباز شریف کی شعبدہ بازی شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور میں قومی پالیسی کے تحت اتفاق فاﺅنڈری کو قومی تحویل میں لیا گیا۔ قومی تحویل میں لینے کے بعد اتفاق فاﺅنڈری کی پیداواری صلاحیت میں 10گنا اضافہ ہو چکا تھا مگر جنرل ضیا کے دور میں صرف ایک روپے کے عوض اور 10 کروڑ روپے کے ساتھ اتفاق فاﺅنڈری شریف خاندان کو واپس کر دی گئی۔چودھری منظور نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کرپشن کی بنیاد نواز اور شہباز شریف نے رکھی، شریف خاندان کی کرپشن پکڑی گئی تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی‘ مشرف سے معافی مانگ کر 10 سال جلاوطنی کا معاہدہ کر کے شریف خاندان باہر گیا۔ مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ ہماری تاریخ کے سب کے کرپٹ لوگ شریف خاندان ہے۔
سیدخورشید شاہ