ملتان: دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں2افراد کو عمر قید

Jun 18, 2017

ملتان(این این آئی) جج برائے انسداد دہشت گردی ملتان کورٹ ون و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان ملک خالد محمود نے لودھراں کے رہائشی محمد حمزہ اور محمد رضوان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنادیا۔ استغاثہ کے مطابق موضع شاہ پور تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودھراں کے رہائشی محمد حمزہ ، محمد رضوان کے خلاف 16فروری 2016ءکو پولیس اسٹیشن سٹی کہروڑ پکا میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عمر قید

مزیدخبریں