عوام کی نظرےں جے آٹی ٹی اور حکمرانوں کی اےک بار پھر جدہ پےلس پر ہےں :تحرےک ِ عوامی حقوق

لاہور (پ ر) تحرےک ِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظےم طارق اور سےکرےٹری جنرل مےاں امجد اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لےے الگ الگ قانون ہی ہر ظلم کی جڑ ہے اس ملک مےں آج تک کسی طاقتور کو اسکے جرائم پر سزا نہےں ملی ۔ انہوں نے کہاکہ غرےب عوام کو ہر روز تھانوں مےں ذلیل و رسوا کےا جاتا ہے لےکن کسی کو کوئی فرق نہےں پڑتا اور حکمران خاندان کی چند پےشےوں سے لگتا ہے ملک مےں زلزلہ آگےا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ عوام کی نظرےں جے آئی ٹی اور حکمرانوں کی اےک بار پھر جدہ پےلس پر ہےں۔ ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے مہر مرتضی کی سربراہی مےں آنے والے تحرےک عوامی حقوق ضلع اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہاکہ جس دن حقےقی عوامی جے آئی ٹی بن گئی۔ اس دن صرف حکمران مسلم لیگ (ن) ہی نہےں ساری اشرافےہ کو احتساب کے کٹہرے مےں لاےا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو جمہورےت اور قومی سلامتی کے پردے مےں چھپانا چاہتے ہےں 

ای پیپر دی نیشن