لندن (سپورٹس ڈیسک )نائیجیریا کی ایتھلیٹ کو وِگ لگا کر دوڑنا مہنگا پڑ گیا، اوسلو ڈائمنڈ لیگ میں لانگ جمپ مقابلے میں کھلاڑی کی وِگ ا±تر گئی۔اوسلو میں جاری ڈائمنڈ لیگ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے نائیجیرین ایتھلیٹ گنج پن چھپانے کیلئے وِگ لگا کر پہنچیں تاہم جیسے ہی لانگ جمپ کے لئے خاتون ایتھلیٹ دوڑیں، تو ان کی وِگ ہی ا±تر گئی۔اسٹیڈیم میں وِ گ ا±تر جانے پر جہاں شائقین حیران ہوکر ہنستے رہے، وہیں مقابلے کے ججز اور خود ایتھلیٹ بھی قدرے شرمندہ اور ہنستی ہوئی دکھائی دیں۔