شورکوٹ چھائونی: آم کی پیٹی پکڑنے کیلئے ڈرائیور نے ساندل ایکسپریس روک لی

Jun 18, 2017

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)آم کی پیٹی پکڑنے کیلئے ٹرین ڈرائیور نے ساندل ایکسپریس روک لی۔کینٹ سٹیشن 410 پھاٹک کے قریب سرگودھا سے ملتان جانے والی مسافر ٹرین ساندل ایکسپریس کے ڈرائیور نے صرف آم کی ایک پیٹی پکڑنے کیلئے قریبی دیہی گزر گاہ کے قریب گاڑی روک کر عجیب مثال قائم کر دی. ٹرین کو روکنے کیلئے دو پنجاب پولیس کے اہلکار بھی ساتھ موجود تھے جو ڈرائیور کو روک کر آم کی ایک پیٹی پکڑانے میں مدد کرتے ہیں ۔مسافر ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت نے ترقی کرنے والے پاکستان ریلوے کو لوکل ٹرانسپورٹ کے برابر لا کھڑا کیا ہے اور یہ واقعہ پہلی بار نہیں بارہا مرتبہ اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو کہ محکمہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں