پنشن میں اضافے کیلئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

لاہور( نمائندہ سپورٹس) کینسر کے مرض میں مبتلا سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے اپنی پنشن میں اضافے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے میڈیکل بنیادوں پر ریٹائر ہوئے لگ بھگ بیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس وقت سے ابتک صرف 4700 روپے پنشن ملتی ہے۔ طاہر شاہ کا کہنا تھا میں نے ساری عمر کھیل کے میدانوں میں کرکٹ کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے۔ کینسر کے مرض مبتلا ہونیکی وجہ سے مجھے مسائل کا سامنا ہے میری پنشن میں اضافہ کیا جائے میں اپنا علاج کروا سکوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...