گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) آصف کرکٹ امپائرنگ اینڈ سکورنگ Asif's Cricket Umpiring and Scoring کتاب کی گزشتہ روز گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں تقریب رونمائی ہوئی جس سے مہمان خصوصی عمران عباس (سابقہ انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی) میاں اسد سعید ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ) سید قمر رضا (انٹرنیشنل کوچ) اور خالد فاروق اعوان (صدر اروپ جمخانہ کرکٹ کلب) تھے۔ عمران عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کے کھلاڑی لاکھوں اور شائقین کروڑوں کی تعداد میں ہیں مگر اس کھیل کے قوانین پر پاکستان میں کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں تصاویر کے ساتھ کرکٹ قوانین کی مثالوں کی شکل میں وضاحت کی گئی ہو۔ مصنف آصف فاروق اعوان نے اس مثالی طریقے سے کتاب لکھ کر پاکستان میں کتاب لکھنے کی بنیاد رکھ دی جس کو پاکستان کی سب سے بڑی لائبریری ”پنجاب پبلک لائبریری لاہور اور کرکٹ کے قوانین بنانے والی ایم سی سی (میری لیبون کرکٹ کلب لندن) نے شائقین کے مستفید ہونے کےئے اپنی لائبریریوں میں رکھا اور مصنف کو تعریفی خطوط جاری کئے ۔