کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورے

لاہور(نمائندہ سپورٹس )سیاسی داو¿ پیچ کے ماہرین نے قومی ٹیم کو بھی فائنل کےلئے مفید مشورے دے ڈالے۔ پاکستا بھارت ٹاکرے کا جہاں پوری قوم کو انتظار ہے وہیں ارکان اسمبلی بھی اس کے منتظر ہیں۔ سیاستدانوں نے کئی مشورے بھی دے ڈالے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو زیر کر کے سیاسی میدان کے بدلے بھی کھیل کے میدان میں لے سکتا ہے۔ پاکستان بھارت ہائی وولٹیج میچ کی بازگشت میدانوں سے سیاست کے ایوانوں تک ہے اور ہر کوئی شاہینوں کی فتح کا منتظرہے۔ارکان قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر صور ت فائنل جیتے گا ۔ بھارتی صرف تالیاں بجائیں گے اور پاکستانی شاہین ٹرافی اٹھائیں گے ۔ کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا ہے امید ہے فائنل میں بھی حریف ٹیم کو دھول چٹائیں گے ۔ باﺅلرز نے جس طرح سے کارکردگی دکھائی ہے امید ہے فائنل میں بھی بھارتیوں کی وکٹیں اڑائیں گے ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے کر تاریخی ٹائٹل اپنے نام کرلے۔ ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی سے بڑی ٹیم کو ہرانے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...