جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے‘ ڈوریاں نہیں میاں صاحب خود ہل رہے ہیں: خورشید شاہ

سکھر + اسلام آباد + شکار پور+ لاہور ( نیوز ایجنسیاں + خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نو از شریف اور عمران خان پر ایک جیسے کیسز ہیں اس لیے دونوں ہی نااہل ہوں گے جب کہ میاں صاحب خود ہی اپنی باتوں میں جکڑ چکے ہیں، کہیں سے ڈور ہل رہی ہے تو قومی قیادت کو اعتماد میں لے کر بتائیں کہ کون ڈور ہلارہا ہے ۔ جے آئی ٹی متنازعہ نہیں ہے ان کی کوشش جاری ہے ہے اسے متنازعہ بنایا جائے ،پاکستان کیلئے اس وقت اہم معاملہ مسلم ممالک کا اتحاد ہے ، قطر ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے ، قطر نے مشکل وقت میں میاں صاحب کو خط بھی دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید نے کہا کہ میاں صاحب کے پاس صفائی کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ جے آئی ٹی سے بہت کچھ نکل رہا ہے ۔، نوازشریف کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر دونوں ہم سے خوش نہیں ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈوریاں نہیں ہل رہیں شریف برادران ہل رہے ہیں۔ شریف برادران کو اب ہر چیز ہلتی دکھائی دے رہی ہے۔ اداروں کو ڈرانا دھمکانا مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے، اقتدار کی خاطر اداروں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ اداروں پر دبائو ڈالنے کی پالیسی غلط ہے۔ جس ملک کے ادارے کمزور ہو جائیں وہاں عراق لیبیا اور یمن جیسے ملک بن جاتے ہیں ایک ہی ملک کے اندر حصے بن جاتے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحبان قوم کے ساتھ غلط بیانیاں کرنا بند کر یں، دونوں جے آئی ٹی میں پیشی پر ہی رو پڑے ہیں۔ آصف زرداری کو قید میں رکھ کر میاں صاحبان خوش ہوتے تھے ۔ خود میاں صاحبان جے آئی ٹی میں پیشی پر ہی رو پڑے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ئوں سید نیر بخاری، چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکھر، سینیٹرسعید غنی نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان سے قو می دولت لو ٹنے کا حساب مانگا جارہا ہے جس پر ان کا جسم کا نپ رہا ہے چوروں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ضیاالحق نے شریف خاندان کو سیاسی زند گی اور قومی دولت لو ٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی سابق چیرمین سینٹ اور پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے شہبازشریف کی جے آئی ٹی میںپیشی پر اپنے در عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بینکوںکو دیوالیہ کرنے والے امانت داری کا دعوی کر رہے ہیں قیامت کی نشانی ہے جے آئی ٹی لوٹ مار بدعنوانی اختیارات کے غیرقانونی اور ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے اصل سوال بھی یہی ہے کہ سات میں سے صرف ایک بھائی کی اولاد کی اندرون و بیرون ملک۔ جائیداد کاروباداور کاونٹس میں بے حساب اضافہ کیسے ہوا نیر بخاری نے مزید کہا کہ بدعنوانی لوٹ مارکے لیے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے سوال پر جارحانہ انداز اعتراف جرم کا ثبوت ہے۔ شاہ باز شریف کی شاہی سواری وفاقی وزیر داخلہ کے حصارمیں سرکاری و ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال دباو کا حربہ تھا نیر بخاری نے کہا کہ تمام میگا پراجیکٹس کے ریکارڈ کا جل جانا اور تباہ شدہ کاروبار دنیا بھر میں پھیل جانا قومی خزانے مین خیانت کا ثبوت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن