لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کو ایک سازش کے تحت مصائب ومشکلات میں دھکیلا جارہا ہے۔قطراور عرب ممالک کی صورتحال نے مظلوم امت مسلمہ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ عالم اسلام کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے۔مغربی طاقتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ شام، عراق، برما،کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے تحت جمعہ 16جون کوملک بھر میں ’’ یوم ندائے مسلم ‘‘کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل (قاسمی) کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماء ،طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔