لیلۃ القدر اللہ تبارک تعالیٰ کی جانب سے خصوصی انعام ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) بانی و مہتم جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت کا حامل اور لیلۃ القدر اللہ تبارک و تعالیٰ کا بڑا انعام ہے۔ رب کائنات اپنے بندوں کو جہنم کی آگے سے خلاصی دیتا ہے رمضان المبارک میں عبادات کا ذوق بڑھ جاتا ہے یہ سلسلہ پورا سال جاری رہنا چاہئیے روزے کا مطلب صرف بھوکا، پیاسا رہنا نہیں، اعمال کی درستی، جھوٹ اور فریب سے بچنا مسلمانوں کی مدد کا جذبہ پیدا کرنا روزے کا مقصد ہے۔ رمضان المبارک کے چند روز باقی ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن