چیف جسٹس آف پاکستان کا خواجہ سراﺅں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملہ کا نوٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں خواجہ سراﺅں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیا ہے.خواجہ سراﺅں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراءکے معاملے پر چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعلقہ افسران کو آج لاہور رجسٹری میں طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے 16 جون کو فونٹین ہاﺅس کے دورہ پر کہا کہ انہیں مذکورہ معاملہ پر شکایت سے آگاہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار خواجہ سراﺅں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 18 جون کو 11 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...