سا بق ڈکٹیٹرپرویز مشرف نے 2مرتبہ ملک کا قانون توڑا اسکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جا رہا ہے: رانا ثناءللہ

Jun 18, 2018 | 14:33

ویب ڈیسک

فیصل آباد :سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ سا بق ڈکٹیٹرپرویز مشرف نے 2مرتبہ ملک کا قانون توڑا اسکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جا رہا نواز شریف کو ملک میں جمہوریت مضبوط کر نے کی سزا دی جا رہی ہے25جولا ئی کو اوئے اوئے کی سیا ست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جا ئے گی کنٹینرسیاست کا خا تمہ ہو گا کو ئی کسی پر الزام تراشی نہیں کر ئے گا وہ گزشتہ روز عید الفطر کی نماز ادا ئیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب ابھی ما رکیٹ میں آئی نہیں اور یہ لوگ خود ہی اپنی برا ئیاں بیان کرتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری اپنی آف شور کمپنی کے ذریعہ عمران خان کے کام مینج کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیتا وا ئیٹ کے الزامات ہوں یا ریحام خان کی کتاب ان کا مسلم لیگ ن کا کو ئی تعلق نہیں پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی اپنی سا کھ خراب کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے بنے وزیر اعظم کو اپنی بیوی کی تیمار داری کے لیے نہیں جا نے دیا گیا فیصل آباد سے پی ٹی آئی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جا ئے گی جو ایک ماہ پہلے پی ٹی آئی میں شا مل ہوا اسے ٹکٹ سے نوازدیا گیاالیکشن میں لوٹا سیاست کا ہمیشہ کے لیے خا تمہ ہو جا ئے گا پی ٹی آئی سے تمام لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں نظریاتی لوگ گھر بیٹھ گئے جو پی ٹی آئی کی ناکامی کا سبب بنے گا انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر مملکت برا ئے خزا نہ کا این اے 110سے ٹکٹ کنفرم نہیں ہوا دو تین روزمیں اس کا باقا ئدہ اعلان ہو جا ئے گا قیادت کا فیصلہ را نا افضل کے حق میں ہو یا ملک نواز کے حق میں دونوں کو قبول کر نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ووٹ کسی نے اپنی ذات کے لیے نہیں ما نگنے بلکہ شیر کے لیے مانگنے ہیں ۔

مزیدخبریں