لاہور (لیڈی رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ مریم ، بلاول ملاقات لوٹ مار کے مال بچانے کے لیے نئے میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی جانب پہلا قدم ہے ، مریم صفدر اور بلاول زرداری اپنے اپنے والد کے چوری کے مال کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے، احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے۔
مریم صفدراوربلاول زرداری چوری کے مال کوبچانے کیلئے سرگرم ہیں:ثوبیہ کمال
Jun 18, 2019