فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پنجاب حکومت کے بجٹ کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام دوست اور صوبہ کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ قرار دیا ہے، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنمایاسرایوب بھٹی ،محمدامجد ،چوہدری شاہدعلی اوردیگرارکان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابقہ تمام حکومتوں کے بجٹ ایک طرف اور موجودہ پنجاب حکومت کا حالیہ بجٹ دوسری طرف رکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ حالیہ صوبائی بجٹ میں جس قدر عام شہری کو ریلیف دیا گیا اس کی مثال پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ملک کولوٹنے والے اللہ کی پکڑمیں ہیں جنہوں نے ملک لوٹا اورقوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیے۔
بجٹ عوام دوست اورصوبہ کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ بنے گا:یاسرایوب بھٹی
Jun 18, 2019