مناہل مجید کے عدم حاضری پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری

Jun 18, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)جعلی اکاونٹس کیس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملزم مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔، سماعت کے دروان جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ مناہل مجید کہاں ہیں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی ایم ایس کو خط لکھ دیا ہے ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا۔ ملزم عبدالغنی مجید کو کراچی سے احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملیر جیل احکام نے بتایا کہ عبدالغنی بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ریفرنس میں خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، اعجاز احمد میمن سمیت 13 ملزماندی نامزد ہیں باقی تمام ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کر گئی۔

مزیدخبریں