بھارتی افواج کی کنٹرول لائن پر ٹارگٹڈ فائرنگ ،12سالہ بچی شدید زخمی

Jun 18, 2019

نکیال(نامہ نگار)بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر ٹارگٹڈ فائرنگ ،12سالہ بچی شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق دھروتی بالاکوٹ کی رہائشی بارہ سالہ رمزہ رحیم دختر محمد رحیم سکول سے واپس گھر جارہی تھی کہ اس دوران بھارتی پوسٹوں سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہو گئی۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح پور تھکیالہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ریفر کر دیا گیا

مزیدخبریں