پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست الیکشن کمشن نے مریم نواز، ن لیگ سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد( آئی این پی+ آن لائن)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز اور( ن) لیگ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کردی ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل حسن مان پیش ہوئے جبکہ مریم نواز کی طرف سے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے ، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ انھیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں دی گئی، کاپی ملنے کے بعد ہی جواب جمع کرائیں گے۔ ہمیں نوٹیفکیشن اور پٹیشن کی کی کاپی فراہم کی جائے ،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ کہ ن لیگ کے وکیل کو پٹیشن کی کاپی فراہم کی جائے ، الیکشن کمیشن نے معاملے کی سماعت 25جون تک ملتوی کر دی ۔الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اہلیت کے خلاف درخواست گزار ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نون لیگ کی نائب صدارت کی اہل نہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے‘ ابو بچائو مہم رائونڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی تجربہ نہیں ہے،ملیکہ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...