آرمی چیف نے موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نور حسن کی علاج کیلئے درخواست قبول کر لی، آج فوجی ائرایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جائیگا

Jun 18, 2019

لاہور (نوائے وقت ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صادق آباد کے بیمار شہری نور حسن کی علاج کرانے کی درخواست قبول کر لی اور نور حسن کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق موٹاپے کا شکار شہری کو فوجی ائر ایمبولینس کے ذریعے آج صادق آباد سے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا جائے گا نور حسن 320 کلو وزن کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے مدد کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں