قاہرہ +لاہور(نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا۔ سماعت کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے۔ محمد مرسی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ محمد مرسی 30 جون 2012 سے تین جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سابق امیر سید منورحسن ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،اسد اللہ بھٹو،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،عبد الغفار عزیز ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی ،حافظ محمد ادریس،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے مصر کے منتخب صدرڈاکٹر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام اور امت مسلمہ آج ایک عظیم رہنما محروم ہوگئی ہے۔ سراج الحق نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ملک میں مرحوم محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں محمد مرسی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ منگل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
مصر کے سابق صدر مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے
Jun 18, 2019