اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے فرشتہ مہمند قتل کے واقعہ پر گلالئی اسماعیل کی متنازعہ تقریر پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ۔ پیر کو فرشتہ مہمند قتل کے واقعہ پر گلالئی اسماعیل کی متنازعہ تقریر پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔واقعہ کے عینی شاہد ماجد محمود نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا،عدالت نے کیس کو سماعت کیلئے منظور کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت19 جون تک ملتوی کردی۔