لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے مختلف اضلاع کی عدالتوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ 9اضلاع کی عدلیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔ بہاولنگر، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، لیہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ اور وہاڑی کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات جلد نہ نمٹانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی جی ضلعی عدلیہ اشتر عباس نے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔