اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک6 کھرب 17ارب26کروڑ 77 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 97 کروڑ14 لاکھ ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سکیورٹی میں اضافے کے لیے 22 ارب 37 کروڑ، ایرا کے لیے3 ارب50 کروڑ، فاٹا10 سالہ پروگرام کے تحت 10 اب ، وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 24 ارب،گلگت بلتستان بلاک کے لیے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے25 ارب31 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لیے 13ارب 89 کروڑ، این ایچ اے کے لیے 2 کھرب 27 ارب61 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 68ارب18 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کے لیے15ارب 59 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے 5کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے25ارب 58 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے75 کروڑ75 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے3 ارب43 کروڑ89 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لیے23 ارب22کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے4 ارب 11 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 33کروڑ 82 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 27 کروڑ60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے26 ارب27 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے14 کروڑ99 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 3 ارب18 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے72کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 5 کروڑ92 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لیے ایک ارب27 کروڑ87 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 57 کروڑ 4 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لیے 11 ارب 66کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لییایک ارب 21کروڑ 54 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 33کروڑ 32 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 32کروڑ 98 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ42 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب8 6 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 29ارب 26 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے4 ارب79 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے2 ارب 59کروڑ 10 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے21 کروڑ 70 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 10 ارب 14 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 77کروڑ53 لاکھ، کامرس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ،کابینہ ڈویژن کے لیے40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ75 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 57کروڑ 20 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔