جعلی اکاؤنٹس کیس، عدالت نے 3 ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

Jun 18, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر کے ملزمان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔پیر کونیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ ملزمان میں ذوالقرنین مجید، خواجہ سلمان اور وحید احمد شامل تھے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 30کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، ذوالقرنین مجید نے چمبھڑ شوگر مل کی سبسڈی کے 27.8ملین خردبرد کئے، خواجہ سلمان نے 2ایگری فارمز کی سبسڈی میں 230ملین کا خردبرد کیا، ملزم نے نیو داد ایگری فارمز اور سجاول ایگری فارمز کی سبسڈی خردبرد کی، وحید احمد پر ٹنڈو اللہ یار شوگر ملز میں 76.3ملین کی خردبرد کا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹرنے عدالت سے ملزمان کے 10روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جسے منظور کرلیا ، بعد ازاں نیب ٹیم ملزمان کو لے کر روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں