پنجاب اسمبلی: بجٹ بحث سے پہلے ایوان مچھلی منڈی بن گیا، لیگی دور کے قرضوں پر کمشن بنائیں، حکومت

لاہور( خصوصی نامہ نگار /کامرس رپورٹر ) پنجاب اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کے آغاز سے قبل ہی ایوان مچھلی منڈی بن گیا ۔حکومتی ارکان نے ’’ڈاکوڈاکو‘‘’’جھوٹ جھوٹ‘‘ ’’دیکھو دیکھو کون آیا چورآیا چورآیا ‘‘جبکہ اپوزیشن ارکان نے ’’گلی گلی میں شور ہے علیمہ باجی چور ہے ‘‘’’گو نیازی گو‘‘’’دیکھو دیکھو کو ن آیا شیر آیا شیر آیا ‘‘کے نعرے لگائے ۔اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں ماحول بدمزگی کا شکار ہوگیاتاہم سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے صورتحال پر قابوپالیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو ہدایت کی کہ ایوان چلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگرمذمت کرنا ہے میڈیا دیکھ لے گا ۔حکومتی اور اپوزیشن ایک دوسرے کی بات سنیں اور اپنی باری پر جواب دیںجس پر ماحول ٹھنڈا ہوگیا حمزہ شہباز کی تقریر سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ وفاق کی طرز کا پنجاب میں بھی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے گا جو مسلم لیگ ن کے پنجاب میں دور حکومت کے دوران قرضوں، منصوبوں ،ادائیگیوں اور کمیشن کی تحقیقات کرے گا۔ حمزہ شہباز نے کہا بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی سے ملک ترقی نہیں کرتے،جس ملک کا مشیر خزانہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کی ناکامی کا اعتراف کرے پھر معیشت کا اللہ ہی حافظ،راجہ بشارت نے کہا ہم نے اس صوبے کو آگے لے کر چلنا ہے بھینسیں کیا اور کچھ بھی بیچنا پڑاتو بیچیں گے، 56ارب کے بوگس چیک جاری کرنے پروزیر اعلیٰ کو شہباز شریف کیخلاف 420کا مقدمہ درج کرانا چاہیے۔ کہا کہ عمران نیازی کنٹینر کی سیاست چھوڑ کر ملک کی سیاست کریں۔ نعروں سے ملک اور معیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ موجودہ معاشی بدحالی کے اندوہناک دور میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور منظور شدہ وفاقی اور صوبائی بجٹ اضافی معاشی بم کی صورت میں پیش کیا گیا اس کا تذکرہ سوائے حیرت افسوس اور پریشانی کے سواہ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہنا چاہتا ہوں معیشت کے حالات برے ہیں،غریب آدمی دووقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہے۔اگر ہم نے اس معاملے پر سیاست کی ،گرتی ہوئی معیشت پر الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ وقت احساس دلائے گا ۔کبھی کہتے ایمنسٹی سکیم لانی کبھی کہتے نہیں لانی۔ پی ٹی آئی حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن پہلے سال ہی دس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیاگیا۔ ہیپاٹائٹس سی ٹی سکین کی مشینیں بند پڑی ہیں موبائل ہیلتھ یونٹس بند پڑے ہیں۔ اکتالیس ارب روپے زراعت کیلئے رکھا گیا اور اس کو تباہ کر دیاگیا۔ اگر پچاس ہزار بلدیاتی منتخب نمائندوں کاقتل کرنا تھا تو الیکشن کا اعلان ہی کردیتے الیکشن کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں لوکل باڈی ختم کرکے بابوئوں کو بٹھا دیاگیا ہے۔ جنوبی پنجاب کاصوبہ بنانے کے اعلان کوایک سالْ ہو گیا جنوبی پنجاب صوبے کا کچھ پتہ نہیںبلکہ جنوبی پنجاب صوبے کے فنڈز میں پچاس فیصد کٹوتی کر دی گئی۔ اگر سنجیدگی سے معاشی حل نہ تلاش کیا سیاست سے اجتناب نہ کیا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی اللہ ہمیں ان بحرانوں سے باہر نکالے۔ تجاوزات کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ جو پیٹرول پمپ ماہانہ پانچ ہزار روپے میں دیئے گئے اس کو فروخت کرکے کروڑوں روپے خزانے میں جمع کروایاگیا۔جس نے ملک کو بیدردی سے لوٹا اسے جواب دینا پڑتاہے۔ اجلاس میں حمزہ شہباز اور سابق صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری کئے جانے والے پروڈکشن آڈر کے تحت شریک ہوئے ۔پرویز الٰہی نے پی آئی ٹی کی رکن مومنہ وحید کو ڈانٹ پلا دی تحریک انصاف کی رکن مومنہ وحید اپوزیشن حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران بار بار بات کر رہی تھی سپیکر نے ان سے کہاں بیٹھ جائیں اپنی سیٹ پر آپ بجٹ والے دن کہایں تھیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن ثانیہ عاشق حمزہ شہباز کی ویڈیو بناتی رہی اجلاس کے شروع میں جماعت اسلامی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...