بھارتی ہٹ دھرمی‘ 112 روز گزرنے کے باوجود دوستی بس‘ ٹرک سروس بحال کرنے سے انکار

چناری (آن لائن)بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری 112روز گذرنے کے بعد سرینگر مظفرآباد بس سروس اور102روز گذرنے کے بعد بھی انٹرا کشمیر ٹرک سروس کو بحال کرنے سے انکار کر دیا آرپار اپنے پیاروں کے ہاں آنے جانے والوں کی خوشیاں مانند پڑ گئیں جبکہ تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکارمنقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پر مسلسل ویرانیوں کے بادل۔تفصیلات کے مطابق پیر سترہ جون کے روز بھارت کی جانب سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو 112اور ٹرک سروس کی معطلی کو102دن مکمل ہو گئے درجنوں مسافروں کے ٹرپل انٹری فارم کی بھارت کی جانب سے بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث معیاد ختم ہو گئی یاد رہے کہ پچیس فروری کے روز آخری بار سرینگر مظفرآباد بس سروس اور آٹھ مارچ کو ٹرک سروس نے لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی امن برج سے کراس کیا تھا112روز سے سرینگر مظفرآباد بس اور102روز سے مسلسل ٹرک سروس کی معطلی سے آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور ایل او سی تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہاہے جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر نے 112روز سے سرینگر مظفرآباد بس سروس اور 102روز سے ٹرک سروس کی مسلسل معطلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کو بحال کیا جائے تانکہ آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تاجروں کی پریشانیاں کم ہوں انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کوسرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...