امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر کی پرویز الٰہی سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر اسلام آباد تھیوڈر کریگ Mr. Theodore (Ted) Craig نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک امریکہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تھیوڈر کریگ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجا بشارت سے امریکی پولیٹیکل قونصلر مسز ٹیڈکریگ نے ملاقات کی۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت تفویض کردہ ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ ہو رہی ہے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال تعلیم صحت اور نئے بلدیاتی نظام سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے تحت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ راجہ بشارت نے امریکی پولیٹیکل قونصرل سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت عدالت میں جمع کرائے گئے شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...