چیئرمین پی ٹی وی کے تقرر کیخلاف فواد چودھری کا سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز) ارشد خان کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اختلافات سامنے آگئے۔ فواد چوہدری نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ تقرری قانون کی خلاف ورزی نظرآتی ہے۔چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار کو ایک غیر قانونی تقرری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ارشد خان کو اس سے قبل بھی پی ٹی وی بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، جسے ہائیکورٹ میں چیلینج کیا گیا تھا۔فواد چوہدری نے خط میں کہا کہ ارشد خان کو 17لاکھ سے زائد پیکج پر پی ٹی وی میں ذمہ داری دی گئی۔ ہائیکورٹ نے ارشد خان کی تقرری کے خلاف درخواستیں منظور کرلی تھیں۔فواد چوہدری نے تجویز دی کہ پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل نو کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن