قرضے درست استعمال ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سابق حکمران اپنا بویا کاٹ رہے ہیں : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ محض تنقید برائے تنقید کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن عوام کے مسترد شدہ عناصر کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے اور عام انتخابات میں عوام کی جانب سے رد کئے جانے والے عناصر کا کوئی مستقبل نہیں۔ اپوزیشن جان لے کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن عروج پر رہی اور حکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف اپنا مفاد مقدم رکھا۔ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار سے عوام بخوبی واقف ہیں۔سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کرنے والے رہنما نہیں ہوسکتے۔ بیرونی قرضوں کا دیانتداری کے ساتھ درست استعمال یقینی بنایا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خلوص نیت سے کی گئی شبانہ روزمحنت سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔ ملک درست سمت رواں دواں ہو چکا ہے۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار بھی سابق حکومتیں ہیں۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عثمان بزدارنے روجھان کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...