بنکوں نے ایف بی آر کو معلومات فراہم کر دیں، رقم کی نشاندہی پر نوٹسز ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تمام بینکوں نے ایف بی آر کو ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں، معلومات کی فراہمی پر چیئرمین ایف بی آر نے تمام بینکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایف بی آر ان معلومات کا اپنے پاس موجود معلومات سے تقابل کرے گا۔ دریں اثنا ایف بی آر کی طرف سے کہا ہے کہ غیر ظاہر شدہ اثاثے 30جون تک ظاہر کر دئیے جائیں، یکم جولائی سے کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر بینکوں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں کسی بھی سقم کی نشاندہی ہونے پر نوٹسز بھی جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن