دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈان، 72انچ قطرکی لائن پھٹ گئی،کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

Jun 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈائون کے باعث 72انچ قطرکی لائن پھٹ گئی،کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ 33 گھنٹے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا دوسرا بریک ڈائون ہوگیا جس کہ وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی 35 منٹ معطل رہی صبح 4 بجکر 25 پر بند ہونے والی بجلی 5 بجے بحال ہوئی۔ اچانک بجلی کی بندش سے 72 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر متبادل لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کی گئی بریک ڈائون اور لائن لیکیج سے 50 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ شہری پانی احتیاط اور کفایت سے استعمال کریں۔کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بلا تاخیر بجلی بحال کی گئی دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

مزیدخبریں