سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مختلف رپورٹس ایوان بالا میں پیش کر دیں

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹس ایوان بالا میں پیش کر دی گئیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی طرف سے عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات جو کمیٹی کو بھجوائے گئے تھے پر کمیٹی کی رپورٹس ایوان بالا میں پیش کی گئیں۔ چئیرمین کمیٹی سینٹر عبدالرحمن ملک کی غیر موجودگی میں کمیٹی کے رکن سینیٹر جاوید عباسی نے یہ رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن