اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے پوسٹل سروسز رپورٹ جاری کرتے ہوے ٔ کہا ہے کہ وزارت پوسٹل سروسز جو12 ارب کے خسارے میں جارہی تھی اب اس کا ریونیو624 کروڑ روپے بڑھ چکاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ترقی کیلئے حالیہ انقلابی اقدامات کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا پوسٹل کے فرسودہ نظام کوجدیدٹیکنالوجی میں بدلنے کافیصلہ کیاتھا، لیگی دور میں پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا موجودہ حکومت نے خسارے کے بجائے 624 کروڑ کا ریونیو بڑھایا، پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف3 ماہ پہلے ہوا، مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت شروع کی گئی، موبائل ایپ کاآغازمرادسعیدکی وزارت کے دوسر ے ماہ میں ہوا، پاکستان پوسٹ کے تمام ریسٹ ہا وسزکھولنے کافیصلہ بھی گزشتہ ماہ ہوا۔مرادسعید کا کہنا تھا بیرون ملک پارسل کی سہولت لیگی دورحکومت میں کیوں نہ دی گئی، حالیہ شروع منصوبوں کا لیگی حکومت کے ایجنڈ ے سے تعلق نہیں، منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔