لاہور(کلچرل رپورٹر)دنیا بھر میں بسنے والے میرے پرستار میرا سرمایہ ہیں شوبز انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہاپرستاروں کی فرمائش پر بہت جلد ایک ویب سیریز میں منفرد انداز میں انٹری دو نگی جس کا نام چند روز میں فائنل کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ماہ نور نے ایک انٹرویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام محنت اور لگن سے کیا جائے تو عزت و شہرت ضرور ملتی ہے اور مجھے محنت اور لگن کی بدولت بے پنا ہ عزت و شہرت ملی ، ماہ نور نے مزید کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں میری فیملی کی ہر طرح سے سپورٹ میرے ساتھ ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخالفین ،حاسدین کی باتوں پر توجہ نہیں دیتی جو دل مانے وہ کام کرتی ہوں جو دل نا مانے وہ نہیں کرتی ہر وقت خوش رہنے کی عادی ہوں ۔
دنیا بھر میں بسنے والے میرے پرستار میرا سرمایہ ہیں ،ماہ نور
Jun 18, 2019