روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کیلئے تیار

مانچسٹر(آئی این پی)گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاوں گا کیسے کھیلتے ہیں۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں پاکستان کے خلاف 113 گیندوں پر 140رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟جواب میں روہت شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاوں گا، ابھی کیا بتاوں؟روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...