انٹر زونل انڈر 16ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے لاہور کی مختلف گراونڈز میں شروع ہو گا

لاہور(این این آئی) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر زونل انڈر 16ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے لاہور کی مختلف گراونڈز میں شروع ہو گا ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی چار چار ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ہر ٹیم لیگ مرحلے میں پانچ میچز کھیلے گی دونوں گروپس کی دو ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 33میچز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور ریجن کی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا چیف سلیکٹر لاہور ریجن حفیظ الرحمن اور اسسٹنٹ کوچز لاہور ریجن ٹورنامنٹ کی مانیٹرنگ کریں گے اور ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لے کر رپورٹ ریجنل صدر شاہ ریز عبداللہ روکھڑی کو پیش کریں گے شاہ ریز عبداللہ روکھڑی نے تینوں زونوں کو ہدایت جاری کی ہے زونل ٹیموں کی سلیکشن میرٹ پر کریں اور کسی حقدار کھلاڑی کے ساتھ ناانصانی نہ کی جائے ترجمان کے مطابق تینوں زونوں کو ہدایت کی گئی ہے چار چار پندرہ رکنی ٹیموں کی فہرست 25جون 2019تک ایل سی سی اے ہیڈکوارٹر میں جمع کرائیں یکم ستمبر 2003یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...