وایوطوفان کے اثرات ختم ہوتے ہی کراچی کا موسم بہتر ہونے لگا، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ، محکمہ موسمیات نے کہا سائیکلون طوفان ختم ہوچکا ،بارش کاامکان نہیں، شہر قائد میں آج موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کاتناسب65 فیصد ہے اور ہوا مغرب کی جانب سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے نواں ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا بحیرہ عرب میں بننے والاوائیو طوفان مزیدکمزور ہوگیا ہے ، وایوطوفان کراچی کے جنوب میں330کلومیٹر دور ہے ، سائیکلون کے مرکز میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں ، طوفان مزید کمزور ہوکر ڈپریشن میں بدل جائے گا۔ ہوا کے کم دباؤ کے سبب ٹھٹھہ، تھرپارکر میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندرمیں طغیانی کےباعث ماہی گیرآج کھلےسمندرکارخ نہ کریں۔ دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبس گھنٹوں میں راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور ،کوہاٹ،ڈی آئی خان،ژوب، کشمیر اور دیگرشہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔
وایوطوفان کے اثرات ختم , کراچی کا موسم بہتر
Jun 18, 2019 | 12:53