دنیا کی آبادی2050 ءتک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی: اقوام متحدہ

دنیا کی آبادی سال2050 ءتک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی جو اس وقت 7.7 ارب ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اقتصادی وسماجی امورکے آبادی ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگر دنیا میں آبادی میں اضافہ کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو یہ اس صدی کے اختتام تک 11ارب ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی و سماجی امورلوزین من نے کہاکہ غریب ممالک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے تعلیم صحت کےلئے بہتر سہولتوں کی فراہمی، صنفی مساوات کے فروغ اور غربت کے خاتمہ کے چیلینجز درپیش ہیں ،جن ممالک میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ان میں بھارت نائیجیریا کانگو ایتھوپیا تنزانیہ انڈونیشیا پاکستان اور مصر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن