اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق بدھ 25شوال کو عشرہ ِصادقِ آلِ محمدؐ کے پروگرام عقیدت و احترام اوراس عہدوپیمان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے کہ رسالت مابؐ اہلبیت اطہار ؑاورپاکیزہ اصحاب کبارؓکے ارفع واعلیٰ اہداف کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا ۔ عشرہ صادق آل محمدؐ کے اختتام پر مجلس المودت پاکستان کے زیراہتمام علی مسجد سے مرکزی جلوس تابوت برآمد ہوا جس میں قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے خصوصی شرکت کر کے تبرکات کی زیارت کی اور ماتمداری میں حصہ لیا ۔اس موقع پرعزاداروں اورماتمی سالاروں کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاک چھٹے جانشین رسول ؐحضرت امام جعفر صادق ؑکے وسیلے سے مرادیںمستجاب ،مریض شفایاب ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ نمائندگان الہی کے اصولوں کو مشعل راہ بنانا کرتمام برائیوں،بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دامن رسول ؐ،آل رسول ؐ اور پاکیزہ صحابہ کبار کی تعلیمات سے انحراف کی پاداش میں امت مسلمہ مصائب و آلام سے دو چار ہے ، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن عزیز پاکستان میں دین کی اساس اور اقدار کو بھلا دیا گیا ہے جسکی وجہ ایمان کی کمزوری ہے ۔
عالمی ادارے مشاہیر کے مزارات کی عظمتِ رفتہ کی بحالی پرتوجہ دیں، حامدموسوی
Jun 18, 2020