سمارٹ لاک ڈائون کا مقصد کرونا روکنے کیساتھ معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا ہے: فیاض چوہان

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کرونا پھیلاؤ کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کی بندش غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے قرار دیئے گئے ریڈ زونز اور ہاٹ سپاٹس میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پولیس، رینجرز اور فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریستوران، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ اشیا? ضروریہ کی دوکانیں، کلینک، ہسپتال اور میڈیکل اسٹورز مجوزہ اوقات کار میں کھولے جا سکیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔عوام اور کاروباری طبقے کے تعاون کے بغیر کرونا کو شکست دینا نا ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن