لاہور:آٹا20کلو 30،10کلو کا تھیلا15روپے مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ روز فلورملوں نے 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 30 روپے اور 10 کلو کے تھیلے میں 15روپے اضافہ کر دیا۔ جس سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار سے بڑھ کر 1030روپے جبکہ 10کلو کا تھیلا کی قیمت 510روپے سے بڑھ کر 525روپے ہوگئی۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف نے فلور ملوں کی جانب سے آٹے کے نرخوں میں اضافے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک من گندم کی قیمت 100روپے سے لیکر 150روپے تک اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 1850سے بڑھ کر1950اور2000روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ آٹے کے20کلو اور10کلو تھیلے کے نئے نرخوں کا اطلاق آج (جمعرات )سے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...