شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی کی ایک عدالت نے چینی ریئل اسٹیٹ ٹائیکون وانگ ڑنہوا کو بچوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔شنگھائی کے ضلع پوٹو کی عوامی عدالت کے مطابق سماعت کرنیوالے جج نے کہا کہ وانگ کو قانون کے مطابق بھاری سزا سنائی گئی ہے کیونکہ اس نے اپنے شکار جو کہ 12 سال سے کم عمر تھا کو دوسرے درجے کی ہلکی چوٹیں پہنچائی اور ٹرائل کے دوران اپنے مجرمانہ عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔وانگ شنگھائی میں واقع پراپرٹی ڈویلپر سیزین ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین تھے۔ کمپنی نے 3 جولائی 2019 کو ایک نوٹس شائع کیا تھا جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ 57 سالہ وانگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسے 10 جولائی2019 کو بچوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایک اور ملزم چو یان فین کو اسی دن 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کا دوست چو اس وقت کی 9 سالہ لڑکی کو ہمسائیہ صوبے جیانگسو سے شنگھائی کے ہوٹل میں لے گیا تھا جہاں اس کا جنسی استحصال کیا گیا تھا۔
شنگھائی میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے پر پراپرٹی ٹائیکون کو 5 سال قیدکی سزا
Jun 18, 2020